۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مقتدی صدر

حوزہ/ تمام عراقیوں کی نظر بغداد پر ٹکی ہوئے ہے جہاں پر الصدر پارٹی کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں نجف اشرف سے بغداد آئے ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تمام عراقیوں کی نظر بغداد پر ٹکی ہوئے ہے جہاں پر الصدر پارٹی کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں نجف اشرف سے بغداد آئے ہوئے ہیں جہاں وہ شیعہ سیاسی پارٹیوں کے متعدد رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

مقتدیٰ الصدر نے قومی اکثریتی حکومت کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے نوری المالکی کی موجودگی کو آنے والے الکشن میں مسترد کر دیا ہے۔ شیعہ سیاسی پارٹیوں نے آج کی میٹنگ اور اس کے نتائج پر کافی امیدیں جتائی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مقتدیٰ الصدر کے اس اجلاس کے سلسلے میں شیعہ پارٹیوں کے رہنماوں کی جانب سے متعدد فون کال موصول ہوئی ہیں، ساتھ ہی مقتدیٰ الصدر کا عراق میں اکثریتی حکومت کی تشکیل اس پر اصرار ہے۔

النصر اتحاد کے سابق نمائندے طہٰ الدفاعی نے کہا کہ وزیراعظم اور صدر کے انتخاب کے لیے آئین عراق میں جو وقت مقرر کیا گیا ہے اسی کے مطابق انجام پائے گا، اس لئے دونوں پارٹی اپنے اختلافات کو جلد از جلد ختم کریں، اور اس سلسلے میں ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .